ایردوآن کو بڑی کامیابی استنبول سے جبکہ انقرہ بھی اپوزیشن سے واپس لینے کا عزم
ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ بھر میں آج بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاہم استنبول کے بلدیاتی انتخابات کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
ترکیہ کے 32 صوبوں کے علاوہ دیگر صوبوں میں دہی کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ بلدیاتی انتخابات میں 81 صوبوں اور 973 اضلاع سمیت 390 قصبوں کے لیے ناظمین کا انتخاب کیا جا رہا ہے
ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی اے کے پارٹی کے امیدوار مرات کوروم اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات ترک صدر اور اپوزیشن جماعتوں کی مقبولیت کا امتحان ہے جس میں صدر رجب طیب ایردوآن 2019 کے بلدیاتی انتخابات میں ہارے ہوئے شہروں کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
2019 کے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کی بڑی جماعت سی ایچ پی نے استنبول اور انقرہ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ان شہروں پر قائم اے کے پارٹی کے 20 سالہ اقتدار کا خاتمہ کردیا تھا۔ خود ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بھی اپنا سیاسی سفر 1994 میں استنبول کے میئر کے طور پر شروع کیا تھا۔