May 15, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nancycouick.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے

The meeting of the World Economic Forum will continue until April 28 and 29. More than 1000 leaders and important policy makers are participating in the meeting.

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی ورلڈ اکنامک فورم کا دو روزہ خصوصی اجلاس اتوار کے روز ریاض میں شروع ہو رہا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس 28 اور 29 اپریل تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں ایک ہزار سے زائد سربراہان اور پالیسی ساز اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

92 ممالک کے سرکاری و نجی شعبے اور تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما و مفکرین بھی مدعو ہیں جو فورم میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کا خصوصی اجلاس ’بین الاقوامی تعاون اور ترقی کے لیے توانائی کی اہمیت‘ کے سلوگن کے تحت ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کی مصروفیات

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج بروز اتوار سعودی دارلحکومت ریاض میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کےآج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وزیر اعظم عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہار خیال بھی کریں گے۔

عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر آج وزیراعظم کی کویت کی امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم کی سعودی وزرا برائے خزانہ،صنعت ،سرمایہ کاری سے ملاقاتیں متوقع ہے۔ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس 28 اور 29 اپریل تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں ایک ہزار سے زائد سربراہان اور پالیسی ساز اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس 28 اور 29 اپریل تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں ایک ہزار سے زائد سربراہان اور پالیسی ساز اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

1 من 4

وزیراعظم کی بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیر مین، عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی ملاقات ہو گی۔

اہم شخصیات کی شرکت

اجلاس میں امیر کویت مشعل الاحمد الجابر الصباح، مصر کے وزیراعظم مصطفیٰ کمال مدبولی، عراقی کے وزیراعظم محمد سوڈانی، اردن کے وزیراعظم بشر الخصاونہ، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم، فلسطینی صدر محمود عباس، قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل، فرانسیسی وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور سٹیفن سیجورن، جرمنی کی وزیر خارجہ اینا لینا بیئربوک، برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون، آئی ایم یف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا، غزہ کے لیے اقوام متحدہ کے سینیئر کوآرڈینیٹر سگریڈ کاگ اور ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریئس نمایاں ہیں۔

سیمینار اور ٹاک شوز

خصوصی اجلاس میں مختلف حوالوں سے سیمینارز منعقد کیے جائیں گے جن کا مقصد پائیدار ترقی کے لیے عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نئی شراکت داری اور مختلف اقتصادی اور جغرافیائی سیاسی چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا ہے۔

اجلاس کے دوران مختلف موضوعات کے سلسلے میں نمائش اور ٹاک شوز ہوں گے جس میں اہم امور پر روشنی ڈالی جائے گی۔ ایک نمائش میں مملکت میں ہونے والی غیرمعمولی تاریخی تبدیلیوں اور سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت ہونے والی عظیم اقتصادی ترقی کو بھی نمایاں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *